ابنا: انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک مغربی ممالک کے ساتھ ایک ہی صفے میں کھڑے ہوگئے ہیں اور یہ اسلام کی حمایت نہیں بلکہ اپنی طاقت کو بڑھانے کے لئے ایسا کررہے ہیں۔ ملیشا کی اسلامک سیاسی پارٹی ‘‘پی آے ایس ایم ’’ کے صدر عبدل الھادی نے کہا کہ مجھے اس بات کا کافی رنج ہے کہ سعودی حکومت اسرائیل اور مغربی ممالک کے مفادات کے لئے کام کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مغربی منصوبہ ہے جسے اسرائیل اور مغربی مفادات کے لئے انجام دیا جارہا ہے اور یہ ممالک کچھ ساسی شخصیات اور میڈیا کے ذریعے مذہبب کو ایک ہتھیار کے طور پر اس کھیل میں استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد علاقے کے ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا ہے تاکہ اسرائیل کو محفوظ بنایا جاسکے۔
عبد الھادی نے کہا کہ اس ناپاک منصوبے کو انجام دینے والے یہ ممالک مسلم امہ خاص کر ایران کی پیش رفت سے خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملیشائی دانشوروں نے ایسے منصوبوں سے لوگوں کو خبردار رہنے کے لئے بہت سے اجتماعات منعقد کرکے بیانات جاری کئے ہیں۔
.......
/169